کورونا کی دوسری لہر خطرناک، پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا؟
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ لاک ڈاؤن جیسے سخت اقدام سے بچنا چاہتے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں وبا کے باوجود جلسے کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جلسے این آر او حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہے اور وہ کسی صورت این آر او نہیں دیں گے چاہے اپوزیشن والے جلسوں میں لاکھوں افراد کو لے آئیں۔
Pakistan's second COVID 19 spike data is of concern: Increase in Covid patients on ventilators in last 15 days: Peshawar 200%, Multan 200%, Karachi 148%, Lahore 114%, Islamabad 65%. Multan & Isb Covid ventilators capacity utilisation 70%. Across the world there is a second spike
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2020
اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں کورونا کی وبا کے کسیز بڑھنے کی شرح بہت زیادہ ہو گئی ہے اور ‘اپوزیشن این آر او کے حصول کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔’
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشانہ سیاست کر رہے ہیں۔ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے پر مصر ہیں۔’

