نواز شریف والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔
اتوار کو نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوا جن کے جسدِ خاکی کو پاکستان لایا جائے گا۔
مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں اپنے والد کے پاکستان نہ آنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ”کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔“
کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2020

