شمالی وزیرستان میں چار دہشت گرد، ایک سپاہی ہلاک
پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں رات گئے سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا، فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک سپاہی بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق آپریشن شمالی وزرستان کے علاقے اسپن وام کے شمال مغرب میں کیتو ندی کے قریب دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا، جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لئے فائرنگ کردی۔ تاہم تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک کا رہائشی 27 سالہ سپاہی صدام ہلاک جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے۔

