انڈیا کو مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست کا سامنا
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلوی بلے بازوں نے ایک بار پھر انڈین بولرز کا بھرکس نکال دیا اور مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں 350 سے زائد رنز سکور کیے۔ دوسرا میچ آسٹریلیا نے 51 رنز سے جیت لیا۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز بنائے۔
پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز سکور کیے تھے۔
آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے پہلے ون ڈے میں 105 جبکہ اتوار کس کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 104 رنز بنائے۔
پہلے میچ میں انڈیا کی مضبوط بیٹنگ لائن 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا سکی اور آسٹریلوی ٹیم 66 رنز سے میچ جیت گئی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی انڈین بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ 31 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے تاہم آخری اوورز میں کپتان ویراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی اور انڈیا کا مجموعی سکور نو وکٹوں کے نقصان پر 338 رہا۔ کوہلی نے 89 رنز بنائے۔
آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے اپنے آخری تین میچوں میں سینچریاں سکور کی ہیں جبکہ اس آخری پانچ میچوں میں 500 سے زائد رنز بنا رکھے ہیں جن میں سے ایک اننگز میں وہ 98 پر آؤٹ ہو گئے تھے۔