پاکستان

عہدے سے ہٹائے جانے کے دس ماہ بعد بھی افتخار درانی وزرا کالونی کے بنگلے میں رہائش پذیر

نومبر 29, 2020

عہدے سے ہٹائے جانے کے دس ماہ بعد بھی افتخار درانی وزرا کالونی کے بنگلے میں رہائش پذیر

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جماعت سے وابستہ افتخار درانی سرکاری عہدے سے ہٹائے جانے کے تقریبا دس ماہ بعد بھی وفاقی وزرا کی کالونی (منسٹرز انکلیو) کے ایک بنگلے میں اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

دسمبر 2019 میں افتخار درانی کو وزیراعظم عمران خان نے میڈیا امور سے متعلق اپنے خصوصی معاون کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کا نام وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

اُس وقت افتخار درانی کا موقف تھا کہ ان کو عہدے سے ہٹانے جانے کی وجوہات کا علم نہیں۔ بعد ازاں انہوں نے سرکاری حیثیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا جو رواں برس فروری میں باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سرکاری عہدے حیثیت نہیں رکھتے اور وہ تحریک انصاف کے کارکن کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے تاہم وہ تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے سے انکاری ہیں۔

یاد رہے کہ افتخار درانی کو میڈیا امور سے متعلق معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹائے جانے سے ایک ماہ قبل وزیراعظم عمران خان کے میڈیا سے متعلق ایک اور مشیر یوسف بیگ مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ 50 سے زائد وزیروں، مشیروں اور معاونین خصوصی پر مشتمل ہے جن میں سے زیادہ تر غیر منتخب ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے