پاکستان

چمن میں ایف سی کی فائرنگ، 12 شہری زخمی

نومبر 30, 2020

چمن میں ایف سی کی فائرنگ، 12 شہری زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مشتعل شہریوں پر فوج کی فرنٹیئر کور کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 12 افراد کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

علاقے میں موجود صحافیوں کی کوریج کی اجازت نہیں ہے تاہم مقامی افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات شیئر کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

چمن میں سرحد کے قریب دو دن سے شہریوں اور مقامی تاجروں کا احتجاج جاری ہے جس میں ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

مظاہرین نے چمن میں ہلاک ہونے والے بچے کی نعش کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی کیا۔

قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے چمن میں شہریوں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے