اسلام آباد میں ہوٹلوں کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کے اندر کھانے (انڈور ڈائننگ) پر پابندی عائد کر دی ہے۔
منگل کی شام جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق شہر میں صرف ٹیک اویز اور کھلے علاقے میں باہر کھانے کی اجازت ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ فیلڈ میں ہیں تاکہ کرونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے وبائی امراض ایکٹ کے تحت جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔

