کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق جب ایگزیکٹو اتھارٹیز عملدرآمد نہیں کرا سکتیں تو عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔ ہائیکورٹ کے مطابق یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کچھ عرصے کے دوران کورونا میں اضافہ ہوا۔
ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی بنچوں سے توقع ہے وہ اس وقت قوم کو متحد کریں گے۔

