برطرف جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک انتقال کر گئے۔
وہ چند ہفتے قبل کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔ ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ذرائع کے مطابق ارشد ملک گزشتہ 5 روزسے وینٹٰی لیٹر پرتھے جبکہ دو روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔
ارشد ملک کےوارثان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی نمازجنازہ مندرہ کے علاقہ راجن میں ادا کی جائے گی ۔
جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوسزا سنائی تھی۔
ویڈیو اسکینڈل میں سابق جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

