راولپنڈی: دھماکے میں ایک ہلاک، 7 زخمی
راولپنڈی کے پیرودہائی بس سٹینڈ کے قریب رکشہ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشتگردی کو سونپ دی گئی ہیں اور ایف آئی آر بھی سی ٹی ڈی تھانہ میں درج ہو گی۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں بارود کے ساتھ بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیرودہائی دھماکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے تین دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔
دھماکہ میں تباہ ہونے والے رکشہ کا مالک بلال زخمی اور ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ جائے حادثہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔
پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تفتیش میں سی ٹی ڈی کی معاونت کریں گی۔

