پاکستان پاکستان24

‏پاکستان وہ ملک بنے گا کہ دنیا دیکھے گی: عمران خان

دسمبر 5, 2020

‏پاکستان وہ ملک بنے گا کہ دنیا دیکھے گی: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اپوزیشن کو جلسوں سے نہیں روکے گی مگر مقدمات درج کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے اپنا مشہور جملہ ایک بار پھر دہرایا کہ وہ دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے جہاں  تیزی سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور ملک میں ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو بالکل اجازت نہیں دیں گے۔ جو بھی لاہور جلسے میں ساونڈ سسٹم لگائے گا اور جو بھی کرسیاں لگائے گا، سب پر ایف آر درج ہوگی۔‘

تاہم وزیراعظم عمران نے کہا کہ حکومت ان کو وہاں جانے سے نہیں روکے گی۔

’ہم کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے تاکہ یہ ڈرامے نہ کریں۔ کوئی انقلابی نہ بنیں، یہ کوئی چی گویرا نہ بنیں۔ یہ سب چوری بچانے کے لیے جلسے کر رہے ہیں۔ ہم نے کہا یہ کریں۔ جو جو یہ قانون کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ لیکن ہم روکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے۔ تاکہ ڈرامے نہ کریں۔ تاکہ یہ انقلابی نہ بنیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ دو ڈھائی ہفتے پہلے ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کیے ہیں۔

’ہماری پارٹی اور حکومت کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، صرف 300 لوگوں کو اجازت ہے، لیکن آگے چل کر وہ بھی دیکھیں گے کہ صورت حال خراب ہوئی تو روک دیں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے