پاکستانی کشمیر کی دو بہنیں کنٹرول لائن کے پار گرفتار
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی رہائشی دو بہنیں غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئیں جہاں بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
کشمیر کے علاقے عباس پور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں غلطی سے لائن آف کنٹرول پار گئیں۔
لائن آف کنٹرول پار کر جانے والی بہنوں کا نام ثناء زبیر اور لائبہ زبیر ہے۔ دونوں بہنوں کو ایل او سی کے اس پار تعینات بھارتی فوج نے گرفتارکر لیا۔
دونوں بہنیں اس وقت انڈین کشمیر کی پولیس کی حراست میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نےغلطی سے ایل او سی پار کر جانے والی دونوں بہنوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ دونوں بہنوں کی واپسی کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے سوموارتک دونوں بہنیں وطن واپس آ جائیں گی۔

