پاکستان

لاہور جلسے سے قبل، ‘اونچے میوزک’ پر ڈی جے بٹ گرفتار

دسمبر 9, 2020

لاہور جلسے سے قبل، ‘اونچے میوزک’ پر ڈی جے بٹ گرفتار

لاہور میں اپوزیشن کی تحریک ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کو روکنے کے لیے پولیس نے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

صحافی منیزے جہانگیر کے مطابق ڈی جے کو ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ڈی جے سے رائفل برآمد کی جس کا انہوں نے لائسنس پیش کیا تو ایف آئی آر میں اونچی آواز میں میوزک بجانے اور عوامی زندگی میں خلل ڈالنے کی دفعات شامل کر لیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کہا تھا کہ وہ اپوزیشن کو جلسہ کرنے سے نہیں روکیں گے مگر کرسیاں اور ٹینٹ فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کے شر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے جنہوں نے ان پر احسان کیا ہے۔ ڈی جے بٹ کے عمران خان کے جلسے سجانے کے کتنے احسانات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل گوجرانولہ انتظامیہ پر دبائو ڈال کر میںٹنگ کے لیے ہوٹل دینے سے انکار کیا گیا، ہمارا مقابلہ بہت سارے بڑے لوگوں سے ہے اور عمران خان ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چھوٹا آدمی اپنی چھوٹی ذہنیت دکھائے گا۔ہم نے اپنے بی سی ڈی پلان بنا رکھے ہیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے