پاکستان پاکستان24

کراچی میں فیکٹری دھماکے سے تباہ، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

دسمبر 23, 2020

کراچی میں فیکٹری دھماکے سے تباہ، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ایک کولڈ سٹوریج فیکٹری میں منگل کی شام ہوئے دھماکے سے مارے جانے والے افراد کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ صبا سینما کے قریب قائم کولڈ سٹوریج فیکٹری میں مبینہ طور پر بوائلر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے جب کہ فیکٹری کی عمارت تباہ ہو گئی۔ فیکٹری کی چھت زمین بوس ہونے سے کئی ورکرز ملبے تلے دب گئے۔

زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس ترجمان شازیہ جہاں نے بتایا کہ ضلعی پولیس کیی جانب سے عباسی شہید ہسپتال میں متاثرین اور ان کے لواحقین کی مدد اور رہنمائی کے لیے ایمرجنسی ڈیسک قائم کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے