پاکستان

پٹرول کی سمگلنگ اور فروخت سات دن میں بند کرنے کی وارننگ

دسمبر 23, 2020

پٹرول کی سمگلنگ اور فروخت سات دن میں بند کرنے کی وارننگ

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر میں سمگلنگ کا پٹرول فروخت کرنے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات روز کا وقت دیتا ہوں کہ سمگلنگ کے پٹرول کی فروخت بند روک دی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو متعلقہ پٹرول پمپس مکمل بند کر دئیے جائیں گے۔

بدھ کو اسلام آباد کے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر یہ اعلان کرتا ہوں کہ پورے ملک میں سمگلنگ کا پٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سمگلنگ پر قابو پایا گیا ہے، تمام چیف سیکریٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ چیکنگ کریں اور سمگلنگ کے پٹرول کی فروخت کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے پٹرول میں پانی ملا کر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے گاڑیاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمگلنگ کا پٹرول آئندہ کسی پٹرول پر فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کا یہ کاروبار ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے