بشیر میمن کی بحالی اور پنشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج
اپنے دور کے طاقتور افسر سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے ستارے ابھی تک گردش میں ہیں۔ گزشتہ برس 29 نومبر کو استعفیٰ دینے والے بشیر میمن 23 دسمبر 2020 تک پنشن لینے میں ناکام کیوں ہیں۔
بشیر میمن کے انٹرویو میں حکومت پر جو الزامات عائد کئے گئے تھے کیا ان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے ہیں ؟اب حکومت کی جانب سے بشیر میمن کی بحالی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اے جی پی آر کا بشیر میمن کی پنشن روکنے کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔
اس سے قبل سنگل بنچ نے اے جی پی آر کا پنشن روکنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا تھا۔

