پاکستان سے عالمی فورم پر 1000 ارب جرمانے کی وصولی شروع
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی کان کنی کی کمپنی ٹیتھیان کاپر کی درخواست کو برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی اثاثوں کی قرقی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس کارروائی کے تحت پاکستان نیو یارک اور پیرس میں ہوٹلز کو فروخت کو روک کر اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان عالمی ثالثی فورم پر اس مقدمے میں وکلا کو 20 ملین پاؤنڈ ادا کیے تھے۔
پاکستان کے اٹارنی جنرل دفتر کے مطابق حکم امتناع برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر 2020 کو جاری کیا، حکومت پاکستان، ملکی مفادات کا دفاع کرے گی۔
پاکستان نے 928 ارب روپے جرمانے کے خلاف انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمینٹ ڈسپیوٹس سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، جس کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیرملکی بینک میں جمع کرانا تھے جو نہیں کرائے گئے۔

