پاکستان پاکستان24

گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے: نواز شریف

دسمبر 25, 2020

گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے: نواز شریف

‏پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ”ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔جس کا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو PDM سے NRO دلوانا ہے۔“

جمعے کو اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ”ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کے لیے ہے۔ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا۔“

سابق وزیراعظم آج کل لندن میں مقیم ہیں اور پاکستان کی فوج کے جرنیلوں پر الیکشن میں دھاندلی کرانے کا الزام لگاتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے