کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: انڈیا نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کر دیا

دسمبر 29, 2020 < 1 min

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: انڈیا نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کر دیا

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا کے مشہور ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سال کے آخری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

انڈیا سپنرز اور بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے طویل عرصے بعد کینگروز کو اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 195 پر آؤٹ ہوئی تو انڈیا نے 326 سکور بنا لیے۔

دوسری اننگز میں کینگروز کو 200 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انڈیا کو فتح کے لیے صرف 70 رنز درکار تھے جو دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔

سیریز ایک ایک کے ساتھ برابر ہو گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انڈیا کے صارفین میچ کے سٹار کھلاڑی اجنکیا ریحانے کی ستائش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انڈیا کو اس وقت بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب پوری ٹیم 36 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے