پاکستان پاکستان24

چھوٹے گھر بنانے کے لیے کم شرح سود پر قرضے دیں گے: وزیراعظم

دسمبر 31, 2020

چھوٹے گھر بنانے کے لیے کم شرح سود پر قرضے دیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے گھروں کی تعمیر پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جائے گی۔ ”پانچ سال تک پانچ مرلے کے گھر پر پانچ جبکہ دس مرلے کے گھر پر سات فیصد سے زیادہ سود نہیں دینا پڑے گا۔“

جمعرات کو اسلام آباد میں تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کے شعبے کو دی جانے والی مراعات کی وجہ سے 186 ارب روپے کے منصوبے ایف بی آر کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 116 ارب روپے کے منصوبے مسودے کی شکل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ان منصوبوں کے علاوہ 136 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری پر کام ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق اس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور پنجاب میں تقریباً ڈھائی لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم نے کراچی کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار بینک کم لاگت کے گھروں کے لیے معاشی تعاون فراہم کر رہے ہیں اس سے تنخواہ دار طبقے کو بہت فائدہ ہو گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے