پاکستان

سنتھیا رچی اور رحمان ملک نے صلح کر لی

جنوری 14, 2021

سنتھیا رچی اور رحمان ملک نے صلح کر لی

امریکی خاتون سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک نے صلح کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کی ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف بھی درخواست دی تھی جبکہ سنیٹر رحمان ملک نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

دونوں فریقین نے اپنی اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرکے تمام درخواستیں خارج دیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے