پاکستان پاکستان24

حیات بلوچ کے قاتل فوجی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

جنوری 20, 2021

حیات بلوچ کے قاتل فوجی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

بلوچستان کے ضلع کیچ کی ایک عدالت نے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پاکستان کی فوج کے ایک اہلکار کو سزائے موت سنائی ہے۔

ضلع کیچ کے صدر مقام تربت کے آبسر نامی علاقے میں طالب علم حیات بلوچ کو ان کے والدین کے سامنے 13 اگست 2020 کو ایک بم دھماکے کے بعد فوج کی فرنٹیئر کور کے اہلکار شادی اللہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی کے طالب علم تھے اور چھٹیوں کے دوران کھجور کے باغات میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر طالب علم کی لاش پر بیٹھے والدین کی تصویر وائرل ہونے کے بعد پاکستان میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے طاقت کے غلط استعمال پر سخت اشتعال دیکھنے میں آیا تھا۔

مقتول طالب علم کے والدین سے فرنٹیئر کور کے ڈائریکٹر جنرل ملے تھے اور ان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے