کھیل

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ پر آسان فتح

جنوری 29, 2021 < 1 min

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ پر آسان فتح

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا تھا جو تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا گیا۔

اظہر علی اور کپتان بابر اعظم نے دوسری اننگز میں 63 رنز کی شراکت کی۔

جنوبی افریقہ نے میچ کی دوسری اننگز میں 245 رنز بنائے۔ پاکستان کے سپنرز نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے پانچ اور یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم نے فواد عالم کی سینچری کی بدولت پہلی اننگز میں 378 رنز سکور کر کے 158 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے