پاکستان

علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما کے ٹو سر کرتے ہوئے لاپتہ

فروری 6, 2021

علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما کے ٹو سر کرتے ہوئے لاپتہ

پاکستان کے مشہور کوہ پیما علی سدپارہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے لیے جانے والی ٹیم سمیت لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سنیچر کو الپائن کلب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تین کوہ پیماؤں کا بیس کیمپ کے ساتھ رابطہ جمعے سے منقطع ہے۔

الپائن کلب کے مطابق ’ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘

کلب نے عوام سے کوہ پیماؤں کی خیریت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے