تحریک انصاف کی حکومت نے سود کے خاتمے کے مقدمے میں یو ٹرن لے لیا
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے سودی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے وفاقی شرعی عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف تبدیل کر دیا ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا ہے کہ ان کے ضمیر کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کو یہ مقدمہ سننے کا اختیار نہیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے وفاقی شرعی عدالت میں تحریری طور پر بتایا تھا کہ حکومت کو سود کے خلاف دائر درخواستیں سننے کے عدالتی اختیار پر اعتراض نہیں۔

