پاکستان پاکستان24

نوٹوں کی گڈیاں اٹھانے پر خیبر پختونخوا کے وزیر قانون کا استعفیٰ

فروری 9, 2021

نوٹوں کی گڈیاں اٹھانے پر خیبر پختونخوا کے وزیر قانون کا استعفیٰ

پاکستان میں پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ الیکشن کے لیے ہارس ٹریڈنگ کی ایک پرانی ویڈیو نامعلوم ذرائع نے سامنے لائی ہے جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی رقم وصول کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان کے بدنام نجی ٹی وی چینلز اے آر وائے کے ذریعے پھیلائی گئی اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان بھی نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون ڈاکٹر شہباز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ’وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو احکامات جاری کیے ہیں اور تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کی جائے گی‘

یہ ویڈیو ایک ایات وقت میں سامنے لائی گئی ہے جب تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی شدید خواہش ہے کہ سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرائے جائیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حکمران جماعت نے خود پھیلائی ہے تاکہ سپریم کورٹ میں اس کا کیس مضبوط ہو، اور عدالت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا حکم دے۔

دو منٹ اور 10 سیکنڈ کی اس لیک کی گئی ویڈیو میں مختلف اراکین اسمبلی کی الگ الگ ویڈیوز کو جوڑا گیا ہے۔ ہر ویڈیو میں نوٹوں کی گڈیاں میز پر پڑی نظر آتی ہیں اور اراکین ان کو بعض جگہوں پر گن رہے ہیں اور بعض بیگ میں ڈالتے نظر آتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے