پاکستان پاکستان24

عدالت پر حملہ وکلا تحریک کے 80 شہدا کی توہین ہے: جسٹس اطہر من اللہ

فروری 10, 2021

عدالت پر حملہ وکلا تحریک کے 80 شہدا کی توہین ہے: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عدالت پر حملہ وکلا تحریک کے 80 شہدا کی توہین ہے۔

بدھ کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلوں کی جانب سے ہائیکورٹ پر حملے پر افسوس کا اظہار کرنے کے جواب میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ”مجھے ساڑھے تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا گیا، ایکشن لے سکتا تھا مگر میں نے اکیلے محصور رہنے کا فیصلہ کیا، ‏ایکشن لیتا تو کہتے اپنے ہی ایڈووکیٹس کے خلاف کارروائی کروائی۔“

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو یہاں سے نکالتے ہیں، میں نے ہائی کورٹ سے جانے کے بجائے ساڑھے تین گھنٹے یرغمال رہ کر سامنا کیا، ہمیشہ متعلقہ اتھارٹیز کو معاملات کے حل کے لیے ترجیح دی، اس معاملے میں بھی اتھارٹی بار کونسل ہے انہیں اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے