جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹی 20 جیت کر سیریز برابر کر دی
Reading Time: < 1 minuteجنوبی افریقہ کی ٹیم نے لاہور میں کھیلا گیا دوسرا ٹی 20 میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
افریقی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 16 اوورز اور دو گیندوں پر حاصل کیا۔
جنوبی افریقی بلے بازوں ہینڈرکس اور وین بلجون نے 42 ، 42 رنز سکور کیے۔
سنیچر کو لاہور میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 51 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
جنوبی افریقہ کے پریٹوریس نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔
Array