اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہے ورنہ ایکشن ہوگا: وزیر داخلہ
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے اسلام آباد آئیں تو قانون کےدائرے میں رہیں ورنہ ایکشن ہوگا۔
اتوار کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان گُدی سےکھینچ لینی چاہیے،الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ بیلٹ، بکنے والے بک جاتے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب موسم بدل گیا ہے،حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہابلاول بھٹو میرے دل کے بہت قریب ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد آئیں تو قانون کےدائرے میں رہیں،خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا،پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں تھا۔
شیخ رشیدنے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کاایک ووٹ کم یا زیادہ ہوگیاتوقیامت نہیں آجائے گی، بکنےوالوں کی ملک میں کمی نہیں،الیکشن اوپن ہویاسیکرٹ،بکنے والے بک جاتے ہیں،
وزیرداخلہ نے کہا کہ زرداری نے بات مان لی، بلاول دل کے بہت قریب ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج نے بہت قربانیاں دیں، فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان گدی سےکھینچ لینی چاہیے۔
شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت ترقی کررہی ہے،اسلام آبادبدمعاشوں کاشہرنہیں،تمام ناکے ختم کر دیے ہیں۔

