ڈی چوک میں بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں پارلیمنٹ کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے منگل کو احتجاج کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کیمپ میں زمین پر بیٹھے رہے۔
ڈی چوک اسلام آباد میں لاپتہ بلوچوں کے اہلخانہ کے دھرنے میں 5 سال سے لاپتہ جہانزیب محمد حسنی کی والدہ بے ہوش ہو گئی جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

