پاکستان پاکستان24

چار سینیٹرز کے ووٹ کس کے کہنے پر مسترد ہوئے؟

مارچ 13, 2021

چار سینیٹرز کے ووٹ کس کے کہنے پر مسترد ہوئے؟

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین کے الیکشن میں 99 ووٹوں میں سے سات مسترد ہوئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں سینیٹ کے سیکریٹری قاسم صمد چند سینیٹرز کو ووٹ پول کرنے اور بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی جگہ بتا رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں چار سینیٹرز نظر آ رہے ہیں جو ووٹ کا طریقہ سمجھ رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے یا اطراف میں کتنے سینیٹرز کھڑے ہیں یہ دکھائی نہیں دے رہا۔

ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے سعید غنی، شیری رحمان اور فاروق نائیک ایک طرف جبکہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عطاالرحمن دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین کے انتخاب سے ایک دن قبل کسی اشتہار کے بغیر چکوال سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ میجر کو سکیورٹی انچارج تعینات کیا۔

سینیٹ کے چیئرمین کے الیکشن میں پولنگ والے دن بوتھ کے اوپر خفیہ کیمرے نصب کرانے کے معاملے کی تحقیقات ہوں گی تاہم نومنتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے صحافی مطیع اللہ جان کے ریٹائرڈ فوجی کو نوکری دینے اور سینیٹ کے سیکریٹری کے اختیارات سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔

ویڈیو رپورٹ دیکھیے:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے