تحریک لبیک کے سربراہ گرفتار، ملک میں شاہراہیں بند
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی بریلوی مسلک کی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو لاہور میں پولیس نے حراست میں لیا ہے جس کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے ملک کے کئی شہروں میں شاہراہوں کو بند کر دیا ہے۔
لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق سعد رضوی کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے نقص امن کے خدشے کےتحت ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔
دوسری جانب تحریک لبیک کے کارکنوں نے لاہور، راولپنڈی اور ٹیکسلا سمیت پنجاب کے متعدد شہروں پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دی ہے۔
بعض علاقوں میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
Array