پاکستان

کالعدم تحریک لبیک کے سعد رضوی رہا، پنجاب حکومت کی تردید

اپریل 20, 2021

کالعدم تحریک لبیک کے سعد رضوی رہا، پنجاب حکومت کی تردید

پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی مذہبی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے

تاہم پنجاب حکومت رہائی کی تردید کر رہی ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق سعد رضوی کو تنظیم کے مرکزی دفتر یتیم خانہ چوک پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش کی جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہکسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا،لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا، کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، وزیراعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے