قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا سپیکر ڈائس کا گھیراؤ، لبیک کے نعرے
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے دوران لبیک یارسول اللہ کے نعروں کے ساتھ سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور تاجدار ختم نبوت کے نعرےلگا دیے۔
جمعے کو اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا مطالبہ کیا تو ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات پر کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف سمیت اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔
سوالات کے محرک نوید عامر جیوا اور زہرا ودود فاطمی نے یکے بعد دیگرے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کیا۔
ڈپٹی سپیکر وقفہ سوالات پر کارروائی جاری رکھنے پر مصر رہے اور کہا کہ آپ مجھے رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں۔
اپوزیشن ارکان نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگا دیے۔

