پاکستان

پاکستان میں دو دن میں کورونا سے 300 اموات

اپریل 24, 2021

پاکستان میں دو دن میں کورونا سے 300 اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے قابو سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور فوج احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کو آ گئی ہے۔

سنیچر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا سے 157 اموات ہوئیں جبکہ اس سے ایک روز قبل یہ تعداد 144 تھی۔ یوں پاکستان میں دو دن میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 301 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزرا نے ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آکسیجن بنانے والے نجی پروڈیوسر نے کہا ہے کہ پلانٹس کو بلا تعطل بجلی فراہمی کی ضرورت ہے جبکہ ہسپتالوں کو سپلائی برقرار رکھنے کے لیے کارخانوں اور صنعتوں کو فراہمی کم کرنا پڑے گی۔

ملک کے بڑے ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر گئے ہیں اور حکام نے آکسیجن کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت 86 ہزار 529 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے