ایک ہفتے میں کورونا سے 875 اموات،صدر علوی کو تشویش
پاکستان میں گزشتہ سات دنوں میں کورونا کے باعث 875 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت 89 ہزار کے لگ بھگ ایکٹیو کیسز ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے صدر عارف علوی نے کورونا کے اشاریوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم خود منظم نہ ہوں تو پولیس کی نگرانی بھی ناکافی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”میرے نبیﷺ نے اس امت کو نظم سکھایا۔ میں آپ سے استدعا کرتا ہوں کہ گھر پر رہیں، ماسک پہنیں اور ہاتھ دھوئیں۔ مجبوری میں باہر نکلیں تو سماجی فاصلہ رکھیں۔ پھر دعا مانگیں گے تو اللہ ضرور مدد کرے گا۔“
کورونا کے اشارے تشویشناک ہیں۔ اگر ہم خود منظم نہ ہوں تو پولیس کی نگرانی بھی ناکافی ہے۔ میرے نبیﷺ نے اس امت کو نظم سکھایا۔ میں آپ سے استدعا کرتا ہوں کہ گھر پر رہیں، ماسک پہنیں اور ہاتھ دھوئیں۔ مجبوری میں باہر نکلیں تو سماجی فاصلہ رکھیں۔ پھر دعا مانگیں گے تو اللہ ضرور مدد کرے گا https://t.co/oqK2UaXrII
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 24, 2021
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری پہلے ہی ہسپتالوں پر بڑھتے دباؤ اور آکسیجن کی قلت کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مثبت کیسز کی شرح میں کمی نہ آئے تو ملک مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جا سکتا ہے۔

