پاکستان پاکستان24

سندھ میں تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں 20 فیصد حاضری

اپریل 26, 2021

سندھ میں تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں 20 فیصد حاضری

کورنا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں صوبہ سندھ کی حکومت نے جامعات، کالجز اور اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کے بعد وزیر تعلیم مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 80فیصد کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور صرف 20فیصد ملازمین روٹیشن پالیسی کےتحت دفاتر میں ڈیوٹی دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے