پاکستان میں مزید دس لاکھ ویکسین کی کھیپ پہنچا دی گئی
Reading Time: < 1 minuteپی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید دس لاکھ ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا.
سینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارہ سے لائی گئیں.
ملک میں کرونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے.
اس سے قبل پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچی ہیں.
ویکسین چین سے آئی ہیں جو پرواز نمبر پی کے 6852 کے ذریعے چاربجے اسلام آباد پہنچائی گئیں.
خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت روسی اور چینی ویکسین لگائی جا رہی ہیں جبکہ برطانوی ویکسین آسترازینیکا کی کھیپ بھی پہنچ چکی ہے.
Array