پاکستان پاکستان24

’سعودی عرب کا تین ارب ڈالر قرض چین سے لے کر ادا کیا‘

مئی 10, 2021

’سعودی عرب کا تین ارب ڈالر قرض چین سے لے کر ادا کیا‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سعودی عرب کا تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کےلیے چین سے رقم حاصل کی.
پیر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا.
بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لیے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا.
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے ٹریک کے لیے چھ ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے.
بلاول بھٹو زرداری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوف ناک قیمت ادا کر رہا ہے اورحکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ گردشی قرضوں کے بحران کی وجہ سے چینی حکومت کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کر سکے.
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے میں ایک خطاب میں‌کہا کہ اگر سعودیہ اور امارات ادھار تیل نہ دیتے اور مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے