غزہ پر بمباری میںمزید 33 ہلاک، فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے
Reading Time: 2 minutesامریکہ، برطانیہ، فرانس اور یورپ کے دیگر کئی بڑے شہروں میں اسرائیل کے غزہ پر حملوںکے خلاف اور فلسطینیوںکے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں.
اس دوران غزہ میں اتوار کی صبحاسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے مزید 33 فلسطینی مارے گئے ہیں. گزشتہ ایک ہفتے میں بمباری میںیہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں.
اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں160 سے زائد شہری مارے گئے جن میں43 بچے بھی شامل ہیں.
نیویارک، لندن، پیرس، برلن، میڈرڈ، بروکلین اور دیگر کئی شہروں میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا کر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.
سپر ماڈل بیلا حدید نے نیویارک میںفلسطینیوں کے حق میں کیے گئے مظاہرے میں شرکت کی جس کی تصاویر ہزاروںسوشل میڈیا صارفین نے شیئر کی ہیں.
دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر حملے نہیںروکیںگے.
سنیچر کو فلسطینیوںنے دنیا بھر میںیومِ نکبہ پر اُس ’تباہی‘ کی یاد منائی جب سنہ 1948 میں اسرائیل کے قیام کے لیے سات لاکھ سے زائد مقامی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا تھا۔
لندن میں ہزاروں مظاہرین نے ہائیڈ پارک سے اسرائیلی سفارت خانے کی جانب مارچ کیا جبکہ شرکا نے ’غزہ پر بمباری روکو‘ کے پلے کارڈرز اٹھا رکھے تھے اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملط کا کہنا تھا کہ ’یہ وقت مخلتف ہے۔ اس بار ہمیں مزید انکار نہیں کیا جائے گا۔ ہم متحد ہیں۔ ہم نے بہت جبر کا سامنا کر لیا ہے۔‘
شمالی امریکہ کے شہروں میں فلسطین کی حمایت کرنے والے لاکھوں مظاہرین نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
نکبہ کے دن پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن، مانٹریال، ڈیئربورن اور مشی گن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے ہوئےتھے.