پاکستان24 عالمی خبریں

غزہ میں 58 ہزار بے گھر، مصر کا 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

مئی 19, 2021 2 min

غزہ میں 58 ہزار بے گھر، مصر کا 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

Reading Time: 2 minutes

فلسطین کے مقبوضہ شہر غزہ میں اسرائیل کی ایک ہفتے سے جاری بمباری میں 58 ہزار افراد بے گھر ہوئےہیں.
اقوام متحدہ کے مطابق بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتیں تباہ کیے جانے سے غزہ شہر کے اندر بے گھر افراد کا انسانی بحران جنم لے چکا ہے.
مصر کی حکومت نے غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے.
غزہ شہر میں بجلی، پانی اور طبی امداد کے مراکز بری طرح متاثر ہوئے ہیں.
اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے غزہ میں مرنے والے افراد کی تعداد 217 تک پہنچ گئی ہے جن میں 63 بچے شامل ہیں.
ان حملوں میں زخمی ہونے والے 1500 سےزائد فلسطینیوں کے لیے ہسپتالوں میں‌سہولیات کی شدید کمی ہے.
منگل کو مغربی کنارے کے علاقے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں‌میں تین فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ چھ شدید زخمی ہیں.
مئی کی 15 تاریخ سے اب تک مغربی کنارے میں 24 فلسطینی ہلاک ہو چکےہیں.
اس دوران حماس کے راکٹ حملوں میں‌اسرائیل کے اندر دس افراد مارے گئےجن میں ایک انڈین شہری شامل ہے.
ادھر مصری ایوان صدارت کے ترجمان بسام راضی نے فیس بک پر بیان میں کہا ہے کہ ’صدر عبدالفتاح السیسی نے حالیہ واقعات کے باعث غزہ پٹی میں تعمیر نو کے لیے مصر کی طرف سے 500 ملین ڈالردینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
بسام راضی نے بتایا کہ ’مصر کی سپیشلسٹ کمپنیاں غزہ پٹی کی تعمیر نو کے منصوبے شروع کریں گی۔‘
مصر کی جانب سے تعاون کا یہ اعلان مصری وزیر صحت ھالہ زاید کی جانب سے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ مصر نے زخمیوں کے علاج کے لیے 65 ٹن طبی امداد بھیج دی ہے۔
ھالہ زاید نے بیان میں کہا تھا کہ 14 ملین پونڈ مالیت کی امداد غزہ پٹی بھیجی گئی ہے۔ آپریشن کے لوازمات، انٹرنل سیکشنز کو چلانے کے لیے درکار سامان، ایمرجنسی وارڈز، ایکسرے کے لوازمات، آپریشنوں کے لیے آلات جراحت، مصنوعی تنفس کے آلات اورآکسیجن آلات شامل ہیں۔ مختلف قسم کی دوائیں بھی بھیجی گئی ہیں۔
مصر نے اس سے قبل غزہ پٹی کے لیے 26 ٹرکوں پر کھانے پینے کا سامان بھی بھیجا تھا جبکہ پچاس ایمبولینسیں فلسطینی زخمیوں کو کنٹرول لائن سے مصر لانے کے لیے چیک پوسٹ پر روانہ کی گئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے