پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں اگلے ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم، باہر کھانے کی اجازت

مئی 19, 2021 < 1 min

پاکستان میں اگلے ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم، باہر کھانے کی اجازت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے اور پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہےکہ ملک بھر میں‌24 مئی سے ریستوران گاہکوں کو رات بارہ بجے تک کھانا فراہم کر سکیں گے تاہم اس کے لیے کرسیاں کھلی جگہ پر لگائی جائیں گی.
تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے نظرثانی 27مئی کو اجلاس میں کی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا.
سیاحتی انڈسٹری کو بھی مکمل بحال کیا جا رہا ہے تاہم کورونا کے حوالے سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں‌گی.
کھلی جگہ پر شادیوں کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس میں زیادہ سے زیادہ 150 مہمانوں کو شرکت کرنا ہوگی.
این سی او سی نے بدھ کو اجلاس کے بعد فیصلوں کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ مزاروں، سینیما میں جانے پر پابند عائد رہے گی . اسی طرح انڈور کھانے پینے اور جم پر بھی پابندی ہوگی.
سنیچر اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 22 مئی سے پابندی عائد ہوگی جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے