پاکستان24 متفرق خبریں

فیصل واوڈا دبنگ ہیں‌یا نہیں، خود کو صادق وامین ثابت کرنا ہے: الیکشن کمیشن

مئی 20, 2021 2 min

فیصل واوڈا دبنگ ہیں‌یا نہیں، خود کو صادق وامین ثابت کرنا ہے: الیکشن کمیشن

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل ووڈا دوہری شہریت کے مقدمے میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے الزام سے بری نہیں ہوئے۔
جمعرات کو الیکشن کمیشن کے صوبہ پنجاب سے ممبر الطاف ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے دوران بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا کہ فیصل واوڈا نے آج تک کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
الیکشن کمیشن کے ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ فیصل ووڈا نے اپنے اپ کو صادق اور امین ثابت کرنا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل رشید اے رضوی کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ ان کے جونیئر وکیل اور درخواست گزار میاں آصف نے پیش ہو کر بتایا کہ فیصل واوڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا سعدیہ عباسی کو بھی اسی طرح نااہل کیا گیا۔
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ ہر کیس کی نوعیت الگ ہوتی ہے۔ وکیل درخواست گزار کا اس پر کہنا تھا کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔
کمیشن کے ممبر پنجاب نے درخواست گزار سے پوچھا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیا کیا مراعات حاصل کی، اس درخواست کو واپس لے کر نئی درخواست دائر کردیں جس میں تفصیلات درج کریں۔ اب فیصل واوڈا وفاقی وزیر نہیں رہے آپ ریکارڈ جمع کروائیں کہ کب سے کب تک مراعات حاصل کی۔

درخوست گزار نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے دو ماہ تک میری درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا، میرا موقف ہے کہ فیصل واوڈا کا بیان حلفی جھوٹا جمع کروایا گیا، وقت دیا جائے میں تمام تفصیلات جمع کروانا چاہتا ہوں۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا کہ آپ کا کیس وفاقی وزیر کے استعفی دینے سے پہلے ہے درخواست میں تو رکن قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہلی مانگی تھی، اب تو فیصل ووڈا نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کوئی ایسا شخص ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفی دے تو قبول کیا جا سکتا ہے، اگر ایک شخص ایک ایوان سے دوسرے ایوان میں منتخب ہو کر جاتا ہے اُس پر پارلیمنٹ قانون سازی کرے۔ ہم اس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کون دبنگ ہے کون نہیں۔
الیکشن کمیشن نے میاں آصف کے وکیل کو فیصل واوڈا سے متعلق مزید تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے