عدالتی حکم پر نواز شریف کی زرعی اراضی کروڑوں میں نیلام
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کروڑوں روپے کی زرعی اراضی احتساب عدالت کے حکم پر کروڑوں روپے میں نیلام کر دی گئی.
جمعرات کو ضلع شیخوپورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی.
حتساب عدالت کے حکم پرنواز شریف کے زرعی رقبے کی نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا جس میں محمد بوٹا ورک نامی شہری نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کی سب سے زیادہ بولی لگائی اور کامیاب قرار پائے.
نیلامی کے عمل میں تین خریداروں نے حصہ لیا۔
تین شہریوں محمد بوٹا ورک، سرفراز احمد اور خرم ورک نے نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ڈیپازٹ جمع کرائے تھے.
شیخوپورہ میںسابق وزیراعظم کی 88 کنال 4 مرلہ زرعی اراضی قصبہ فیروز وٹواں میں واقع ہے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل سلیم کے مطابق سرکاری طور پر رقبے کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی.
Array