پاکستان24 عالمی خبریں

’غزہ زمین پر بچوں کے لیے جہنم ہے‘، سلامتی کونسل میں بحث

مئی 20, 2021 < 1 min

’غزہ زمین پر بچوں کے لیے جہنم ہے‘، سلامتی کونسل میں بحث

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل کے غزہ پر ہلاکت خیز فضائی حملے گیارویں دن بھی جاری رہے جن میں مزید چھ فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی دیکھی گئی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کئی ملکوں نے اسرائیل کو حملے روکنے کے لیے کہا۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی سمیت متعدد ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سلامتی کونسل میں اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف تقاریر کیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ اسرائیل فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان دوطرفہ حملے ناقابل قبول ہے اور ‘لڑائی کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔’
انتونیو گتریس کا کہنا تھا کہ ‘اگر زمین پر کوئی جنہم ہے تو وہ غزہ ان کے بچوں کے لیے جو وہاں رہائش پذیر ہیں۔’

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیل کی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کی پٹی کا کنٹرول رکھنے والی تنظیم حماس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی پر بحث کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم نتن یاہو نے عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ فوجی کارروائی اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اپنے مقاصد حاصل کر لیتے جو اسرائیلیوں کی سکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔
ادھر غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں عمارتیں گرد و غبار میں بدلنے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایمبولینس دوڑتی دکھائی دی۔
دوپہر کے بعد غزہ سے اسرائیل کی جانب فائر کیے جانے والے راکٹ حملوں میں تیزی آئی اور سرحدی علاقے میں رہنے والے شہری پناہ گاہوں کی جانب بھاگتےدیکھے گئے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے