سوشل میڈیا پر ہنگامہ: پاکستانی وزیر خارجہ کے جملے اینٹی سیمیٹک نہیں
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو کے چند جملوں کو یہودی مخالف یا اینٹی سیمیٹک قرار دیے جانے پر دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
Remarks by FM @SMQureshiPTI during his CNN interview can’t be construed as anti-Semitic by any stretch of imagination. Any twist given to his remarks would unfortunately prove the very point he was making.The right to #freedomofexpression must be respected equally by everyone
— Zahid Hafeez Chaudhri (@Zhchaudhri) May 21, 2021
جمعے کو پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر ایک اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے اور وزیر خارجہ قریشی کے الفاظ اینٹی سیمیٹک نہیں تھے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کے الفاظ کو اپنی مرضی کے معنی دینا اور مروڑ کر پیش کرنا بدقسمتی سے ان کے موقف کو درست ثابت کرتا ہے.
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عالمی میڈیا اسرائیل نواز ہے.