پاکستان24 عالمی خبریں

’اسرائیلی اثر ورسوخ‘، نیویارک ٹائمز میں مسلمان ماڈلز کے خلاف اشتہار

مئی 24, 2021 2 min

’اسرائیلی اثر ورسوخ‘، نیویارک ٹائمز میں مسلمان ماڈلز کے خلاف اشتہار

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے دنیا کی اُن مشہور مسلمان خواتین ماڈلز کے خلاف ایک اشتعال انگیز اشتہار شائع کیا ہے جنہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کی تھی۔
اشتہار میں دعا، بیلا حدید اور گیگی حدید سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس نے یہودیوں کا ایک اور ہولوکاسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اب اُن کی مذمت کریں۔
اشتہار عالمی یہودی تنظیم کی رقم سے شائع کیا گیا جس پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود کے سی این این کو انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی ‘ڈیپ پاکٹس’ والی بات درست تھی۔
عالمی شہرت یافتہ ناول نگار فاطمہ بھٹو نے نیویارک ٹائمز کے اشتہار کو ریٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ یہ اسلاموفوبیا ہے اور نسل پرستانہ غنڈہ گردی ہے۔
انہوں نے نیویارک ٹائمز کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ‘رقم لے کر تین جوان خواتین کے خلاف ہراسیت کی مہم چلا رہے ہیں؟۔ یہ بدنام کرنے کی مہم ہے اور میں اس کو ایک دھمکی کے طور پر دیکھ رہی ہوں۔’

پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر ضرار کھوڑو نے اس پر طنز کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے ڈیپ پاکٹس والے قول کو دہراتے ہوئے لکھا کہ ‘میری جیب میں بھی اتنی رقم ہوتی تو نیویارک ٹائمز میں پورے صفحے کا اشتہار چھپوا دیتا۔’
خیال رہے کہ عرب دنیا سے تعلق رکھنے والی امریکی سپر ماڈلز نے نیویارک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی تھی اور غزہ میں بچوں اور خواتین پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے