پاکستان24 متفرق خبریں

مسافر طیارے سے صحافی کو اغوا کرنے کے لیے جنگی جہاز بھیجا گیا

مئی 25, 2021 < 1 min

مسافر طیارے سے صحافی کو اغوا کرنے کے لیے جنگی جہاز بھیجا گیا

Reading Time: < 1 minute

بیلارس کی حکومت نے ریان ایئر کے ایک جہاز کو دوسرے ملک میں اترنے سے پہلے زبردستی اپنے دارالحکومت اتارنے کے لیے جنگی جہاز بھیجا۔
پیر کو یونان کے شہر ایتھنز سے لتھوینیا کے شہر ولنیوس جانے والے مسافر طیارے کے پائلٹ نے ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے اچانک اعلان کیا کہ وہ جہاز کا رُخ واپس موڑ رہے ہیں اور پڑوسی ملک بیلارس کے منسک ایئرپورٹ پر اتریں گے تو ایک مسافر نے اپنی نشست سے چھلانگ لگائی اور جلدی سے اپنے سامان میں سے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں اپنی گرل فرینڈ کے حوالے کر دیں۔
یہ مسافر 27 سالہ حکومت سے اختلاف کرنے والے صحافی رومان پروٹاسوچ تھے جن کو بعد ازاں حکام نے ان کی خاتون دوست سمیت حراست میں لے لیا ہے۔
بیلارس کی حکومت نے صحافی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو بھڑکایا اور مظاہرے کرائے۔
مسافر طیارے کو اغوا کرنے پر یورپی یونین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیلارس کی ایئرلائن پر پابندیاں عائد کر نے کا اعلان کیا ہے۔
صحافی کے والد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے پر تشدد کرنے کے بعد ان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی جس میں وہ عائد کیے گئے سرکاری الزامات تسلیم کر رہے ہیں۔
بیلارس کی حکومت نے کہا ہے کہ ان کو طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بارے میں پیغام ملا تھا جو حماس کی جانب سے بھیجا گیا اس لیے جہاز کو اتارا۔
حماس نے بیلارس کے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی کارروائی کی اور نہ ہی کوئی دھمکی دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے