پاکستان24

رواں مالی سال پاکستان نے 10 ارب ڈالر قرض لیا : وزارت خزانہ

مئی 26, 2021 < 1 min

رواں مالی سال پاکستان نے 10 ارب ڈالر قرض لیا : وزارت خزانہ

Reading Time: < 1 minute

رواں مالی سال کےدوران پاکستان نے 10 ارب، 19 کروڑ اور چھ لاکھ ڈالرکابیرونی قرض لیا جو ایک ریکارڈ ہے۔
منگل کو وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین ڈیولیپمنٹ بینک نےسب سے زیادہ 1 ارب 26 کروڑڈالر قرض کی مد میں دیے۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو کس نے کتنا قرض دیا اس کی وزرات خزانہ نے تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال2020کےدوران پاکستان نے10ارب19 کروڑ6لاکھ ڈالرکابیرونی قرض لیا، ایشین ڈیولیپمنٹ بینک نےسب سےزیادہ1ارب26کروڑڈالرجاری کیے۔
جولائی سےاپریل تک پاکستان کوباہمی معاہدوں کےتحت3ارب1کروڑڈالرموصول ہوئے۔
مختلف ممالک سے37کروڑ60لاکھ ڈالرقرض کی مدمیں حاصل کیے گئے جبکہ کمرشل بنکوں سے تین ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔
اقتصادی ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کیے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے