پاکستان24 متفرق خبریں

حکومت کی موبائل فون کمپنیوں سے 151 ارب روپے کی وصولی

مئی 27, 2021 < 1 min

حکومت کی موبائل فون کمپنیوں سے 151 ارب روپے کی وصولی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ دو موبائل فون آپریٹرز، ٹیلی نار پاکستان اور پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) سے لائسنس کی تجدیدی فیس کی دوسری قسط کی مد میں 15 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو ایک اعلامیے میں پی ٹی اے نے بتایا کہ یہ رقم پاکستان ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرائی جا رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک تین موبائل آپریٹروں سے لائسنس تجدید کی کُل فیس کا 50 فیصد اور پہلی قسط کی مد میں وصول ہونے والے 135 ارب 81 کروڑ روپے (862 ملین ڈالر کے مساوی) حکومت کو جمع کرائے ہیں۔
پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ دو موبائل فون آپریٹروں سے اب وصول ہونے والی دوسری قسط کے ساتھ یہ رقم 151 ارب 63 کروڑ روپے (965.39 ملین ڈالر) ہوگئی ہے۔
سی ایم پاک (زونگ) کی جانب سے لائسنس کی تجدید فیس کی دوسری قسط 54 ملین امریکی ڈالر اکتوبر 2021 میں واجب الادا ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں جاز، ٹیلی نار، یوفون، زونگ کے نام سے چار کمپنیاں صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس دیتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے